6 اشعار

ابھی دل میں گونجتی آہٹیں مرے ساتھ ہیں

Abhi dil mein goonjti aahatein mere saath hain

ابھی دل میں گونجتی آہٹیں مرے ساتھ ہیں

«ابھی دل میں گونجتی آہٹیں مرے ساتھ ہیں» اختر شمار کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تو نے آنسو کبھی دیکھا ہے ستارا کرکےاختر شمار» میں 17 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ابھی دل میں گونجتی آہٹیں مرے ساتھ ہیںتو نہیں ہے اور تری دھڑکنیں مرے ساتھ ہیں

تو نے ایک عمر کے بعد پوچھا ہے حال دلوہی درد و غم وہی حسرتیں مرے ساتھ ہیں

ترے ساتھ گزرے حسین لمحوں کی شوخیاںوہی رنگ و بو وہی رونقیں مرے ساتھ ہیں

مرے پاؤں میں ہیں زمین کی سبھی گردشیںسبھی آسمان کی سازشیں مرے ساتھ ہیں

مرے ذہن میں ہیں محبتوں کے وہ رات دنوہ اذیتیں وہ نوازشیں مرے ساتھ ہیں

جو بچھڑتے لمحوں شمارؔ تو نے کیے بہتوہ تمام شکوے شکایتیں مرے ساتھ ہیں

— اختر شمار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں