6 اشعار

اے دنیا تیرے رستے سے ہٹ جائیں گے

Aye duniya tere raste se hat jaayenge

اے دنیا تیرے رستے سے ہٹ جائیں گے

«اے دنیا تیرے رستے سے ہٹ جائیں گے» اختر شمار کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تو نے آنسو کبھی دیکھا ہے ستارا کرکےاختر شمار» میں 17 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

اے دنیا تیرے رستے سے ہٹ جائیں گےآخر ہم بھی اپنے سامنے ڈٹ جائیں گے

ہم خود کو آباد کریں گے اپنے دل میںتیرے آنکھ جزیرے سے اب کٹ جائیں گے

دھند سے پار بھی کام کریں گی اپنی نظریںآنکھ کے سامنے سے یہ بادل چھٹ جائیں گے

آخر ڈھل جائے گا ''جیون روگ'' کا سورجہم بھی ''اوکھے دن'' ہیں لیکن کٹ جائیں گے

لوگ ہمیں محسوس کریں گے پھول اور تارےاور ہم سوچتی ''دل آنکھوں'' میں بٹ جائیں گے

دیکھنا ایسی رات بھی آئے گی جب اخترؔدھیرے دھیرے ہم تاروں سے اٹ جائیں گے

— اختر شمار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں