5 اشعار

ستارہ لے گیا ہے میرا آسمان سے کون

Sitaara le gaya hai mera aasmaan se kaun

ستارہ لے گیا ہے میرا آسمان سے کون

«ستارہ لے گیا ہے میرا آسمان سے کون» اختر شمار کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تو نے آنسو کبھی دیکھا ہے ستارا کرکےاختر شمار» میں 17 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

ستارہ لے گیا ہے میرا آسمان سے کوناتر رہا ہے شمارؔ آج میرے دھیان سے کون

ابھی سفر میں کوئی موڑ ہی نہیں آیانکل گیا ہے یہ چپ چاپ داستان سے کون

لہو میں آگ لگا کر یہ کون ہنستا ہےیہ انتقام سا لیتا ہے روح و جان سے کون

یہ دار چوم کے مسکا رہا ہے کون ادھرگزر رہا ہے تمہارے یہ امتحان سے کون

زمین چھوڑنا فی الحال میرے بس میں نہیںدکھائی دینے لگا پھر یہ آسمان سے کون

— اختر شمار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں