غزل 7 اشعار

دور تک روشنی ہے غور سے دیکھ

Dur tak raushni hai ghaur se dekh

دور تک روشنی ہے غور سے دیکھموت بھی زندگی ہے غور سے دیکھ

ان چراغوں کے بعد اے دنیاکس قدر تیرگی ہے غور سے دیکھ

رہنماؤں کا جذبۂ ایثاریہ بھی اک رہزنی ہے غور سے دیکھ

دشمنی کو برا نہ کہہ اے دوستدیکھ کیا دوستی ہے غور سے دیکھ

ترک تدبیر و جستجو کے بعدزندگی زندگی ہے غور سے دیکھ

گر یہ شبنم کا رنگ لایا ہےہر طرف تازگی ہے غور سے دیکھ

ہیں تحیر میں وہ بھی اے اخترؔکیا تری شاعری ہے غور سے دیکھ

— اختر انصاری اکبر آبادی