غزل 5 اشعار

کیفیت کیا تھی یہاں عالم غم سے پہلے

Kaifiyat kya thi yahan aalam-e-gham se pahle

کیفیت کیا تھی یہاں عالم غم سے پہلےکون آیا تھا تری بزم میں ہم سے پہلے

سب کرم ہے ترے انداز ستم سے اے دوستذوق غم دل کو نہ تھا تیرے ستم سے پہلے

بندگی تیری خدائی سے بہت ہے آگےنقش سجدہ ہے ترے نقش قدم سے پہلے

قلب انساں کو ہے اب پھر اسی عالم کی تلاشتیری محفل تھی جہاں دیر و حرم سے پہلے

ہم سے منصور زمانے میں کہاں ہیں اخترؔدار تک آ نہیں سکتا کوئی ہم سے پہلے

— اختر انصاری اکبر آبادی