غزل 5 اشعار

نہیں آسان ترک عشق کرنا دل سے غم جانا

Nahin aasan tark-e-ishq karna dil se gham jaana

نہیں آسان ترک عشق کرنا دل سے غم جانابہت دشوار ہے چڑھتے ہوئے طوفاں کا تھم جانا

خبر کیا تھی ستم کی پردہ داری یوں بھی ہوتی ہےبہت نادم ہوں جب سے مقصد جوش کرم جانا

لحاظ وضع داری میں کبھی ممکن نہ ہو شایدتمہارا دو قدم آنا ہمارا دو قدم جانا

ہمیں انداز رندانہ کبھی گرنے نہیں دیتےجو ساغر سامنے آیا اسی کو جام جم جانا

مرا ہر شعر اخترؔ اک پیام زندگی نکلامجھے دنیا نے آخر مالک لوح قلم جانا

— اختر انصاری اکبر آبادی