غزل 5 اشعار

ہر لمحہ عطا کرتا ہے پیمانہ سا اک شخص

Har lamha ata karta hai paimana sa ek shakhs

ہر لمحہ عطا کرتا ہے پیمانہ سا اک شخصآنکھوں میں لیے بیٹھا ہے مے خانہ سا اک شخص

اور اس کے سوا انجمن ناز میں کیا ہےہے شمع سا اک شخص تو پروانہ سا اک شخص

خاموش نگاہوں میں قیامت کا اثر تھاگزرا ہے سناتا ہوا افسانہ سا اک شخص

اک حسن مکمل ہے تو اک عشق سراپاہشیار سا اک شخص ہے دیوانہ سا اک شخص

ہم جلوۂ اصنام سے بیزار ہیں لیکنملتا ہے وہاں روح صنم خانہ سا اک شخص

— اختر انصاری اکبر آبادی