غزل 7 اشعار

لٹاؤ جان تو بنتی ہے بات کس نے کہا

Lutao jaan to banti hai baat kis ne kaha

لٹاؤ جان تو بنتی ہے بات کس نے کہایہ بزم عشق میں راز حیات کس نے کہا

رہ طلب میں سناتا کوئی ترانۂ نویہاں فسانۂ ذات و صفات کس نے کہا

ابھی ثوابت و سیار میں ہے فصل بہتسمٹ چکی ہے بہت کائنات کس نے کہا

ہر ایک چوٹ پہ کھلتی ہے آنکھ انساں کیہیں خضر راہ طلب حادثات کس نے کہا

ہم آسماں کو زمیں پر اتار لائے مگرابھی نہیں ہے شعور حیات کس نے کہا

ہم اپنی دھن میں ہیں مصروف کس طرف دیکھیںہمیں نہیں ہے غم التفات کس نے کہا

ہمیں سکون میسر نہیں مگر اخترؔہمارے دور کو دور نجات کس نے کہا

— اختر انصاری اکبر آبادی