7 اشعار

آج یوں دل نے ان کا نام لیا

Aaj yun dil ne un ka naam liya

آج یوں دل نے ان کا نام لیاجیسے گرتے ہوئے کو تھام لیا

ہم نے بے انتہا وفا کر کےبے وفاؤں سے انتقام لیا

مجھ کو کہنا تھا تم سے کیا کیا کچھتم نے بھی کس نظر سے کام لیا

بات پوری نہ کر سکے ان سےجب لیا عہد ناتمام لیا

جیسے پہلے کبھی ملی ہی نہ تھیںان نگاہوں نے یوں سلام لیا

واہ ذکر حبیب کیا کہناآہ کس بے وفا کا نام لیا

تھا تو ان سے گلہ رضاؔ لیکناپنے ہی دل سے انتقام لیا

— آل رضا رضا