4 اشعار

ہمیں نے ان کی طرف سے منا لیا دل کو (ردیف .. ا)

Hamein ne un ki taraf se mana liya dil ko (radeef .. a)

ہمیں نے ان کی طرف سے منا لیا دل کووہ کرتے عذر تو یہ اور بھی گراں ہوتا

سمجھ تو یہ کہ نہ سمجھے خود اپنا رنگ جنوںمزاج یہ کہ زمانہ مزاج داں ہوتا

بھری بہار کے دن ہیں خیال آ ہی گیااجڑ نہ جاتا تو پھولوں میں آشیاں ہوتا

دماغ عرش پہ ہے تیرے در کی ٹھوکر سےنصیب ہوتا جو سجدہ تو میں کہاں ہوتا

— آل رضا رضا