6 اشعار

حسن کی فطرت میں دل آزاریاں

Husn ki fitrat mein dil aazariyan

حسن کی فطرت میں دل آزاریاںاس پہ ظالم نت نئی تیاریاں

متصل طفلی سے آغاز شبابخواب کے آغوش میں بیداریاں

سوچ کر ان کی گلی میں جائے کونبے ارادہ ہوتی ہیں تیاریاں

درد دل اور جان لیوا پرسشیںایک بیماری کی سو بیماریاں

اور دیوانے کو دیوانہ بناؤاللہ اللہ اتنی خاطر داریاں

بندھ رہا ہے اے رضاؔ رخت سفرہو رہی ہیں کوچ کی تیاریاں

— آل رضا رضا