7 اشعار

خرد نے مجھ کو عطا کی نظر حکیمانہ

خرد نے مجھے کو عطا کی نظر حکیمانہ

خرد نے مجھ کو عطا کی نظر حکیمانہ

«خرد نے مجھ کو عطا کی نظر حکیمانہ» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

خرد نے مجھ کو عطا کی نظر حکیمانہسکھائی عشق نے مجھ کو حدیث رندانہ

نہ بادہ ہے نہ صراحی نہ دور پیمانہفقط نگاہ سے رنگیں ہے بزم جانانہ

مری نوائے پریشاں کو شاعری نہ سمجھکہ میں ہوں محرم راز درون مے خانہ

کلی کو دیکھ کہ ہے تشنۂ نسیم سحراسی میں ہے مرے دل کا تمام افسانہ

کوئی بتائے مجھے یہ غیاب ہے کہ حضورسب آشنا ہیں یہاں ایک میں ہوں بیگانہ

فرنگ میں کوئی دن اور بھی ٹھہر جاؤںمرے جنوں کو سنبھالے اگر یہ ویرانہ

مقام عقل سے آساں گزر گیا اقبالؔمقام شوق میں کھویا گیا وہ فرزانہ

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں