5 اشعار

امامت

Imamat

امامت

«امامت» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سےحق تجھے میری طرح صاحب اسرار کرے

ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحقجو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

موت کے آئنے میں تجھ کو دکھا کر رخ دوستزندگی تیرے لیے اور بھی دشوار کرے

دے کے احساس زیاں تیرا لہو گرما دےفقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے

فتنہ ملت بیضا ہے امامت اس کیجو مسلماں کو سلاطیں کا پرستار کرے

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں