7 اشعار

لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

La phir ik baar wahi baada-o-jaam ae Saqi

لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

«لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقیہاتھ آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی

تین سو سال سے ہیں ہند کے مے خانے بنداب مناسب ہے ترا فیض ہو عام اے ساقی

میری مینائے غزل میں تھی ذرا سی باقیشیخ کہتا ہے کہ ہے یہ بھی حرام اے ساقی

شیر مردوں سے ہوا بیشۂ تحقیق تہیرہ گئے صوفی و ملا کے غلام اے ساقی

عشق کی تیغ جگردار اڑا لی کس نےعلم کے ہاتھ میں خالی ہے نیام اے ساقی

سینہ روشن ہو تو ہے سوز سخن عین حیاتہو نہ روشن تو سخن مرگ دوام اے ساقی

تو مری رات کو مہتاب سے محروم نہ رکھترے پیمانے میں ہے ماہ تمام اے ساقی

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں