8 اشعار

بات کچھ ہم سے بن نہ آئی آج

Baat kuch hum se ban na aayi aaj

بات کچھ ہم سے بن نہ آئی آج

«بات کچھ ہم سے بن نہ آئی آج» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 5 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

بات کچھ ہم سے بن نہ آئی آجبول کر ہم نے منہ کی کھائی آج

چپ پر اپنی بھرم تھے کیا کیا کچھبات بگڑی بنی بنائی آج

شکوہ کرنے کی خو نہ تھی اپنیپر طبیعت ہی کچھ بھر آئی آج

بزم ساقی نے دی الٹ ساریخوب بھر بھر کے خم لنڈھائی آج

معصیت پر ہے دیر سے یا ربنفس اور شرع میں لڑائی آج

غالب آتا ہے نفس دوں یا شرعدیکھنی ہے تری خدائی آج

چور ہے دل میں کچھ نہ کچھ یارونیند پھر رات بھر نہ آئی آج

زد سے الفت کی بچ کے چلنا تھامفت حالیؔ نے چوٹ کھائی آج

— الطاف حسین حالی