7 اشعار

بری اور بھلی سب گزر جائے گی

Buri aur bhali sab guzar jayegi

بری اور بھلی سب گزر جائے گی

«بری اور بھلی سب گزر جائے گی» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

بری اور بھلی سب گزر جائے گییہ کشتی یوں ہی پار اتر جائے گی

ملے گا نہ گلچیں کو گل کا پتاہر اک پنکھڑی یوں بکھر جائے گی

رہیں گے نہ ملاح یہ دن سداکوئی دن میں گنگا اتر جائے گی

ادھر ایک ہم اور زمانہ ادھریہ بازی تو سو بسوے ہر جائے گی

بناوٹ کی شیخی نہیں رہتی شیخیہ عزت تو جائے گی پر جائے گی

نہ پوری ہوئی ہیں امیدیں نہ ہوںیوں ہی عمر ساری گزر جائے گی

سنیں گے نہ حالیؔ کی کب تک صدایہی ایک دن کام کر جائے گی

— الطاف حسین حالی