6 اشعار

صلح کے بعد محبت نہیں کر سکتا میں

Sulah ke baad mohabbat nahin kar sakta main

صلح کے بعد محبت نہیں کر سکتا میں

«صلح کے بعد محبت نہیں کر سکتا میں» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

صلح کے بعد محبت نہیں کر سکتا میںمختصر یہ کہ وضاحت نہیں کر سکتا میں

دل ترے ہجر میں سرشار ہوا پھرتا ہےاب کسی دشت میں وحشت نہیں کر سکتا میں

میرے چہرے پہ ہیں آنکھیں مرے سینے میں ہے دلاس لیے تیری حفاظت نہیں کر سکتا میں

ہر طرف تو نظر آتا ہے جدھر جاتا ہوںتیرے امکان سے ہجرت نہیں کر سکتا میں

اتنا ترسایا گیا مجھ کو محبت سے کہ اباک محبت پہ قناعت نہیں کر سکتا میں

اپنا ایماں بھی تجھے سونپ دیا ہے انجمؔاس سے بڑھ کر تو سخاوت نہیں کر سکتا میں

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں