7 اشعار

سخت مشکل میں کیا ہجر نے آسان مجھے

Sakht mushkil mein kiya hijr ne aasaan mujhe

سخت مشکل میں کیا ہجر نے آسان مجھے

«سخت مشکل میں کیا ہجر نے آسان مجھے» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

سخت مشکل میں کیا ہجر نے آسان مجھےدوسرا عشق ہوا پہلے کے دوران مجھے

تیرے اندر کی اداسی کے مشابہ ہوں میںخال و خد سے نہیں آواز سے پہچان مجھے

اجنبی شہر میں اک لقمے کو ترسا ہوا میںمیزباں جسموں نے سمجھا نہیں مہمان مجھے

ایک ہی شکل کے سب چہرے تھے لیکن پھر بھیایک چہرے نے تو بے حد کیا حیران مجھے

میں محبت بھی محبت کے عوض دیتا ہوںپھر بھی ہو جاتا ہے اس کام میں نقصان مجھے

بھولے بسرے کسی نغمے کی سی شاداب آوازرات کانوں میں پڑی کر گئی سنسان مجھے

جانے کب سونپ دوں مٹی کو یہ مٹی کا قفسجانے کب دینا پڑے روح کا تاوان مجھے

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں