5 اشعار

خود اپنے ہاتھ سے کیا کیا ہوا نہیں مرے ساتھ

Khud apne haath se kya kya hua nahin mere saath

خود اپنے ہاتھ سے کیا کیا ہوا نہیں مرے ساتھ

«خود اپنے ہاتھ سے کیا کیا ہوا نہیں مرے ساتھ» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

خود اپنے ہاتھ سے کیا کیا ہوا نہیں مرے ساتھمیں کیا کہوں مرا کچھ بھی گلہ نہیں مرے ساتھ

میں اس کے ساتھ ہوں بے شک میں اس کے پاس نہیںوہ میرے پاس تھا لیکن وہ تھا نہیں مرے ساتھ

نکل پڑا ہوں کسی کو ملے بتائے بغیرسفر بخیر کوئی بھی دعا نہیں مرے ساتھ

وہ میرے دکھ میں مرا جا رہا ہے حیرت ہےجو ایک دن بھی خوشی سے جیا نہیں مرے ساتھ

خدا کی راہ میں نکلا ہوں میں تن تنہایہ پہلی بار ہوا ہے خدا نہیں مرے ساتھ

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں