5 اشعار

مجھے بھی سہنی پڑے گی مخالفت اپنی

Mujhe bhi sehni padegi mukhalifat apni

مجھے بھی سہنی پڑے گی مخالفت اپنی

«مجھے بھی سہنی پڑے گی مخالفت اپنی» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

مجھے بھی سہنی پڑے گی مخالفت اپنیجو کھل گئی کبھی مجھ پر منافقت اپنی

میں خود سے مل کے کبھی صاف صاف کہہ دوں گامجھے پسند نہیں ہے مداخلت اپنی

میں شرمسار ہوا اپنے آپ سے پھر بھیقبول کی ہی نہیں میں نے معذرت اپنی

زمانے سے تو مرا کچھ گلہ نہیں بنتاکہ مجھ سے میرا تعلق تھا معرفت اپنی

خبر نہیں ابھی دنیا کو میرے سانحے کیسو اپنے آپ سے کرتا ہوں تعزیت اپنی

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں