7 اشعار

کچھ دن کی رونق برسوں کا جینا

Kuchh din kī raunaq barson ka jeena

کچھ دن کی رونق برسوں کا جینا

«کچھ دن کی رونق برسوں کا جینا» آرزو لکھنوی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «پوچھا کہ ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح آرزو لکھنوی» میں 6 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

کچھ دن کی رونق برسوں کا جیناساری جوانی آدھا مہینہ

دنیائے دل کی رسمیں نرالیبے موت مرنا بے آس جینا

روکا تھا دم بھر لہراتا آنسوآ آ گیا ہے دانتوں پسینہ

وہ ایسے ہی ہیں جا رے جوانیجو خود ہی بخشا وہ خود ہی چھینا

جس کا تھا وعدہ وہ کل نہ آئیدن گنتے گزرا سارا مہینہ

منہ پر صفائی اور چور دل میںآئینہ پھینکو پونچھو پسینہ

بس آرزوؔ بس فردا کا وعدہبرسوں کی باتیں دو دن کا جینا

— آرزو لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں