5 اشعار

بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہے

BichhaḌ ke tujh se kisī dūsre pe marnā hai

بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہے

«بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہے» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہےیہ تجربہ بھی اسی زندگی میں کرنا ہے

ہوا درختوں سے کہتی ہے دکھ کے لہجے میںابھی مجھے کئی صحراؤں سے گزرنا ہے

میں منظروں کے گھنے پن سے خوف کھاتا ہوںفنا کو دست محبت یہاں بھی دھرنا ہے

تلاش رزق میں دریا کے پنچھیوں کی طرحتمام عمر مجھے ڈوبنا ابھرنا ہے

اداسیوں کے خد و خال سے جو واقف ہواک ایسے شخص کو اکثر تلاش کرنا ہے

— اسعد بدایونی