5 اشعار

سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیں

Sab ik chirāġh ke parvāne honā chāhte haiñ

سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیں

«سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیں» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیںعجیب لوگ ہیں دیوانے ہونا چاہتے ہیں

نہ جانے کس لیے خوشیوں سے بھر چکے ہیں دلمکان اب یہ عزا خانے ہونا چاہتے ہیں

وہ بستیاں کہ جہاں پھول ہیں دریچوں میںاسی نواح میں ویرانے ہونا چاہتے ہیں

تکلفات کی نظموں کا سلسلہ ہے سواتعلقات اب افسانے ہونا چاہتے ہیں

جنوں کا زعم بھی رکھتے ہیں اپنے ذہن میں ہمپڑے جو وقت تو فرزانے ہونا چاہتے ہیں

— اسعد بدایونی