7 اشعار

شعلۂ تنہائی سے سب بام و در جل جائیں گے

Shola-e-tanhai se sab baam-o-dar jal jayenge

شعلۂ تنہائی سے سب بام و در جل جائیں گے

«شعلۂ تنہائی سے سب بام و در جل جائیں گے» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

شعلۂ تنہائی سے سب بام و در جل جائیں گےچند دن کی بات ہے بوڑھے کھنڈر جل جائیں گے

ایک دن اس دشت پر سورج کا دل آ جائے گاایک دن اس دشت کے سارے شجر جل جائیں گے

جائے گا عزم سفر منزل پہ تنہا دوستوراہ کی گرمی سے سب اہل سفر جل جائیں گے

سن رہا ہوں جلد ہی برسیں گے سنگ آفتاباور میرے شہر میں جتنے ہیں گھر جل جائیں گے

خاک رہ جائے گی اک مٹھی حقیقت کی فقطسارے افسانے طویل و مختصر جل جائیں گے

مجھ کو کیوں دیتا ہے تو اونچی اڑانوں کی سزادھوپ کا موسم ہے ظالم میرے پر جل جائیں گے

آگ ہر لمحہ تعاقب کر رہی ہے آپ کاآپ اسعدؔ لاکھ رہیے باخبر جل جائیں گے

— اسعد بدایونی