6 اشعار

اپنی ساری کاوشوں کو رائیگاں میں نے کیا

Apni saari kawishon ko raaigaan main ne kiya

اپنی ساری کاوشوں کو رائیگاں میں نے کیا

«اپنی ساری کاوشوں کو رائیگاں میں نے کیا» آزاد گلاٹی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

اپنی ساری کاوشوں کو رائیگاں میں نے کیامیرے اندر جو نہ تھا اس کو بیاں میں نے کیا

سر پہ جب سایا رہا کوئی نہ دوران سفراس کی یادوں کو پھر اپنا سائباں میں نے کیا

اب یہاں پر سانس تک لینا مجھے دشوار ہےکس تمنا پر زمیں کو آسماں میں نے کیا

لمحہ لمحہ وقت کے ہاتھوں کیا خود کو سپردسب گنوا بیٹھا تو پھر فکر زیاں میں نے کیا

جب نہ اس کے اور میرے درمیاں کچھ بھی رہاخود کو ہی پھر اس کے اپنے درمیاں میں نے کیا

دونوں چپ تھے زور سے چلتی ہوا کے سامنےپھر اچانک خشک پتوں کو زباں میں نے کیا

— آزاد گلاٹی