5 اشعار

گو مرا ساتھ مری اپنی نظر نے نہ دیا

Go mira saath miri apni nazar ne na diya

گو مرا ساتھ مری اپنی نظر نے نہ دیا

«گو مرا ساتھ مری اپنی نظر نے نہ دیا» آزاد گلاٹی کا کلام ہے، جسے مہہ جبین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج ان آنکھوں میں دیکھا تو ملا دشت خلا آزاد گلاٹی» میں 19 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

گو مرا ساتھ مری اپنی نظر نے نہ دیادشت تنہائی میں اے دل تجھے ڈرنے نہ دیا

زندگی کتنا تری بات کا ہے پاس ہمیںتو نے جو زخم دیا ہم نے وہ بھرنے نہ دیا

ایک وہ ہیں کہ جنہیں اپنی خوشی لے ڈوبیایک ہم ہیں کہ جنہیں غم نے ابھرنے نہ دیا

آپ جس رہگزر دل سے کبھی گزرے تھےاس پہ تا عمر کسی کو بھی گزرنے نہ دیا

ہم تو ہر حال سنوارا کیے حالات آزادؔہم کو حالات نے ہر چند سنورنے نہ دیا

— آزاد گلاٹی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں