7 اشعار

میں اپنے آپ سے اک کھیل کرنے والا ہوں

Main apne aap se ik khel karne wala hoon

میں اپنے آپ سے اک کھیل کرنے والا ہوں

«میں اپنے آپ سے اک کھیل کرنے والا ہوں» آزاد گلاٹی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

میں اپنے آپ سے اک کھیل کرنے والا ہوںسبھی یہ سوچ رہے ہیں کہ مرنے والا ہوں

کسی کی یاد کا مہتاب ڈوبنے کو ہےمیں پھر سے شب کی تہوں میں اترنے والا ہوں

سمیٹ لو مجھے اپنی صدا کے حلقوں میںمیں خامشی کی ہوا سے بکھرنے والا ہوں

مجھے ڈبونے کا منظر حسین تھا لیکنحسین تر ہے یہ منظر ابھرنے والا ہوں

حیات فرض تھی یا قرض کٹنے والی ہےمیں جسم و جاں کی حدوں سے گزرنے والا ہوں

میں ساتھ لے کے چلوں گا تمہیں اے ہم سفرومیں تم سے آگے ہوں لیکن ٹھہرنے والا ہوں

صدائے دشت سہی میری زندگی آزادؔخلائے دشت کو اپنے سے بھرنے والا ہوں

— آزاد گلاٹی