8 اشعار

کس نے صدا دی کون آیا ہے

Kis ne sada di kon aaya hai

کس نے صدا دی کون آیا ہے

«کس نے صدا دی کون آیا ہے» آزاد گلاٹی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

کس نے صدا دی کون آیا ہےاے دل تو کیوں یوں چونکا ہے

آپ سے مل کر یوں لگتا ہےایک حسیں سپنا دیکھا ہے

آنکھیں نیند سے کیوں ہیں بوجھلغم کا نشہ کچھ ٹوٹ رہا ہے

دور نگر کے رہنے والوکون کسی کے پاس رہا ہے

سب کو ہے اپنا اپنا غمکس نے کس کا غم سمجھا ہے

یادوں کی محفل میں کھو کردل اپنا تنہا تنہا ہے

ہستی کے سنسان سفر میںکس نے کس کا ساتھ دیا ہے

آنکھیں کھول کے دیکھنے والوہستی اک سندر سپنا ہے

— آزاد گلاٹی