5 اشعار

پھر اس کے بعد کا کوئی نہ ہو گزر مجھ میں

Phir us ke baad ka koi na ho guzar mujh mein

پھر اس کے بعد کا کوئی نہ ہو گزر مجھ میں

«پھر اس کے بعد کا کوئی نہ ہو گزر مجھ میں» آزاد گلاٹی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

پھر اس کے بعد کا کوئی نہ ہو گزر مجھ میںکبھی تو ایک پل اے دوست یوں ٹھہر مجھ میں

جو خود میں جھانکوں تو سناٹے سنسناتے ہیںکوئی تو کر گیا ہے رات یوں بسر مجھ میں

بھٹکتا پھرتا ہوں سنسان رہ گزاروں پربسا ہوا ہے کسی یاد کا نگر مجھ میں

عجب نہیں کئی موتی بھی تیرے ہاتھ لگیںذرا لے کام تو ہمت سے اور اتر مجھ میں

میں تیری ذات کا سایا ہوں تیرے اندر ہوںمری تلاش سر رہگزر نہ کر مجھ میں

— آزاد گلاٹی