5 اشعار

وہ روح کے گنبد میں صدا بن کے ملے گا

Woh rooh ke gumbad mein sada ban ke milega

وہ روح کے گنبد میں صدا بن کے ملے گا

«وہ روح کے گنبد میں صدا بن کے ملے گا» آزاد گلاٹی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج ان آنکھوں میں دیکھا تو ملا دشت خلا آزاد گلاٹی» میں 19 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

وہ روح کے گنبد میں صدا بن کے ملے گااک دن وہ مجھے میرا خدا بن کے ملے گا

بھٹکوں گا میں اس شہر کی گلیوں میں اکیلاوہ مجھ کو مرے دل کا خلا بن کے ملے گا

وہ دور بھی آئے گا کہ ہر لمحۂ ہستیمجھ سے ترے ملنے کی دعا بن کے ملے گا

کس زعم سے بچھڑا ہے مگر دیکھنا یہ بھیتو خود سے خود اپنی ہی سزا بن کے ملے گا

اشعار میں دھڑکیں گے ملاقات کے لمحےتو سب سے مرے فن کی بقا بن کے ملے گا

— آزاد گلاٹی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں