7 اشعار

دیکھ دل کو مرے او کافر بے پیر نہ توڑ

Dekh dil ko mere o kafir be-peer na tod

دیکھ دل کو مرے او کافر بے پیر نہ توڑ

«دیکھ دل کو مرے او کافر بے پیر نہ توڑ» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

دیکھ دل کو مرے او کافر بے پیر نہ توڑگھر ہے اللہ کا یہ اس کی تو تعمیر نہ توڑ

غل سدا وادئ وحشت میں رکھوں گا برپااے جنوں دیکھ مرے پاؤں کی زنجیر نہ توڑ

دیکھ ٹک غور سے آئینۂ دل کو میرےاس میں آتا ہے نظر عالم تصویر نہ توڑ

تاج زر کے لیے کیوں شمع کا سر کاٹے ہےرشتۂ الفت پروانہ کو گل گیر نہ توڑ

اپنے بسمل سے یہ کہتا تھا دم نزع وہ شوختھا جو کچھ عہد سو او عاشق دلگیر نہ توڑ

رقص بسمل کا تماشا مجھے دکھلا کوئی دمدست و پا مار کے دم تو تہ شمشیر نہ توڑ

سہم کر اے ظفرؔ اس شوخ کماندار سے کہہکھینچ کر دیکھ مرے سینے سے تو تیر نہ توڑ

— بہادرشاہ ظفر