8 اشعار

کریں گے قصد ہم جس دم تمہارے گھر میں آویں گے

Karenge qasd hum jis dam tumhare ghar mein aawenge

کریں گے قصد ہم جس دم تمہارے گھر میں آویں گے

«کریں گے قصد ہم جس دم تمہارے گھر میں آویں گے» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

کریں گے قصد ہم جس دم تمہارے گھر میں آویں گےجو ہوگی عمر بھر کی راہ تو دم بھر میں آویں گے

اگر ہاتھوں سے اس شیریں ادا کے ذبح ہوں گے ہمتو شربت کے سے گھونٹ آب دم خنجر میں آویں گے

یہی گر جوش گریہ ہے تو بہہ کر ساتھ اشکوں کےہزاروں پارۂ دل میرے چشم تر میں آویں گے

گر اس قید بلا سے اب کی چھوٹیں گے تو پھر ہرگزنہ ہم دام فریب شوخ غارت گر میں آویں گے

نہ جاتے گرچہ مر جاتے جو ہم معلوم کر جاتےکہ اتنا تنگ جا کر کوچہ دلبر میں آویں گے

گریباں چاک لاکھوں ہاتھ سے اس مہر طلعت کےبرنگ صبح محشر عرصۂ محشر میں آویں گے

جو سرگردانی اپنی تیرے دیوانے دکھائیں گےتو پھر کیا کیا بگولے دشت کے چکر میں آویں گے

ظفرؔ اپنا کرشمہ گر دکھایا چشم ساقی نےتماشے جام جم کے سب نظر ساغر میں آویں گے

— بہادرشاہ ظفر