7 اشعار

محبت چاہیے باہم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

Mohabbat chahiye bāham hamīñ bhī ho tumhīñ bhī ho

محبت چاہیے باہم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

«محبت چاہیے باہم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

محبت چاہیے باہم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہوخوشی ہو اس میں یا ہو غم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

غنیمت تم اسے سمجھو کہ اس خم خانہ میں یارونصیب اک دم دل خرم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

دلاؤ حضرت دل تم نہ یاد خط سبز اس کاکہیں ایسا نہ ہو یہ سم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

ہمیشہ چاہتا ہے دل کہ مل کر کیجے مے نوشیمیسر جام مے جم جم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

ہم اپنا عشق چمکائیں تم اپنا حسن چمکاؤکہ حیراں دیکھ کر عالم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

رہے حرص و ہوا دائم عزیزو ساتھ جب اپنےنہ کیونکر فکر بیش و کم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

ظفرؔ سے کہتا ہے مجنوں کہیں درد دل محزوںجو غم سے فرصت اب اک دم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

— بہادرشاہ ظفر