7 اشعار

سب رنگ میں اس گل کی مرے شان ہے موجود

Sab rang mein is gul ki mere shaan hai maujood

سب رنگ میں اس گل کی مرے شان ہے موجود

«سب رنگ میں اس گل کی مرے شان ہے موجود» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

سب رنگ میں اس گل کی مرے شان ہے موجودغافل تو ذرا دیکھ وہ ہر آن ہے موجود

ہر تار کا دامن کے مرے کر کے تبرکسربستہ ہر اک خار بیابان ہے موجود

عریانی تن ہے یہ بہ از خلعت شاہیہم کو یہ ترے عشق میں سامان ہے موجود

کس طرح لگاوے کوئی داماں کو ترے ہاتھہونے کو تو اب دست و گریبان ہے موجود

لیتا ہی رہا رات ترے رخ کی بلائیںتو پوچھ لے یہ زلف پریشان ہے موجود

تم چشم حقیقت سے اگر آپ کو دیکھوآئینۂ حق میں دل انسان ہے موجود

کہتا ہے ظفرؔ ہیں یہ سخن آگے سبھوں کےجو کوئی یہاں صاحب عرفان ہے موجود

— بہادرشاہ ظفر