8 اشعار

بے خوابی کی تیسری شب

Be-khwaabi ki teesri shab

بے خوابی کی تیسری شب

«بے خوابی کی تیسری شب» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

بے خوابی کی تیسری شببے خوابی کی تیسری شب ہے

دو آنکھیں چمک چمک کرمجھ سے باتیں کرتی ہیں

میرے سرہانےاک سگریٹ پیتا اجلا اجلا سایہ

انجانی خوشبو میں بسااڑتا اڑتا آتا ہے

چھوتے ہی کھو جاتا ہےبے خوابی کی تیسری شب ہے

نئی کتابوں کے اوراقکیوں حرفوں سے خالی ہیں

میں اپنی ڈائری میں لکھتا ہوںبے چینی مرے قلم سے

ننھے لفظوں میں ٹپک رہی ہےپھر کیسے رگ رگ میں واپس اڑ کر آ جاتی ہے

— باقر مہدی