7 اشعار

ہم ذرے ہیں خاک رہ گزر کے

Hum zarre haiñ khāk-e-rahguzar ke

ہم ذرے ہیں خاک رہ گزر کے

«ہم ذرے ہیں خاک رہ گزر کے» باقی صدیقی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

ہم ذرے ہیں خاک رہ گزر کےدیکھو ہمیں بام سے اتر کے

چپ ہو گئے یوں اسیر جیسےجھگڑے تھے تمام بال و پر کے

وعدہ نہ دلاؤ یاد ان کانادم ہوں خود اعتبار کر کے

اے باد سحر نہ چھیڑ ہم کوہم جاگے ہوئے ہیں رات بھر کے

شبنم کی طرح حیات کے خوابکچھ اور نکھر گئے بکھر کے

جب ان کو خیال وضع آیاانداز بدل گئے نظر کے

یوں موت کے منتظر ہیں باقیؔمل جائے گا چین جیسے مر کے

— باقی صدیقی