5 اشعار

مرحلے زیست کے آسان ہوئے

Marhale zīst ke āsān hue

مرحلے زیست کے آسان ہوئے

«مرحلے زیست کے آسان ہوئے» باقی صدیقی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

مرحلے زیست کے آسان ہوئےشہر کچھ اور بھی ویران ہوئے

آس لگاؤ پہ ہر اک شخص سے لاگتھی نئی بات کہ حیران ہوئے

وہ نظر اٹھنے لگی دل کی طرفحادثے اب مرے ارمان ہوئے

آپ کو ہم سے شکایت کیسیہم تو غافل ہوئے نادان ہوئے

دل وارفتہ کی باتیں باقیؔیاد کر کر کے پشیمان ہوئے

— باقی صدیقی