6 اشعار

ہزار کہتا رہا میں کہ یار ایک منٹ

Hazaar kehta raha main ke yaar ek minute

ہزار کہتا رہا میں کہ یار ایک منٹ

«ہزار کہتا رہا میں کہ یار ایک منٹ» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ہزار کہتا رہا میں کہ یار ایک منٹکیا نہ اس نے مرا انتظار ایک منٹ

میں جانتا ہوں کہ ہے یہ خمار ایک منٹادھر بھی آئی تھی موج بہار ایک منٹ

پتا چلے کہ ہمیں کون کون چھوڑ گیاذرا چھٹے تو یہ گرد و غبار ایک منٹ

ابد تلک ہوئے ہم اس کے وسوسوں کے اسیرکیا تھا جس پہ کبھی اعتبار ایک منٹ

اگرچہ کچھ نہیں اوقات ایک ہفتے کیجو سوچئے تو ہیں یہ دس ہزار ایک منٹ

پھر آج کام سے تاخیر ہو گئی باصرؔکسی نے ہم سے کہا بار بار ایک منٹ

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں