5 اشعار

عجب طرح کے مسائل ہیں، فرد کیا شئے ہے

Ajab tarah ke masail hain, fard kya shai hai

عجب طرح کے مسائل ہیں، فرد کیا شئے ہے

«عجب طرح کے مسائل ہیں، فرد کیا شئے ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

عجب طرح کے مسائل ہیں، فرد کیا شئے ہےپہاڑ ہو تو لرز جائے مرد کیا شئے ہے

میرا تو خیر خزاؤں سے واسطہ ہے مگرخبر نہیں تیرے چہرے پہ زرد کیا شئے ہے

چھپاکے رکھتی ہے لوگوں سے مجھکو ماں کی طرحتمہیں پتہ ہی نہیں ہے یہ گرد کیا شئے ہے

میں سرد آہیں تسلسل سے بھرتا رہتا ہوںنجانے سینے میں اس درجہ سرد کیا شئے ہے

جو زخم بانٹتے پھرتے ہیں گلیوں گلیوں انہیںسمجھ بھی آئے تو کیسے کہ درد کیا شئے ہے

— دانش نقوی