6 اشعار

کوئ ولی ہوں اور نہ طریقت ہے میرے پاس

Koi wali hoon aur na tareeqat hai mere paas

کوئ ولی ہوں اور نہ طریقت ہے میرے پاس

«کوئ ولی ہوں اور نہ طریقت ہے میرے پاس» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

کوئ ولی ہوں اور نہ طریقت ہے میرے پاسلے دے کے صرف تیری محبت ہے میرے پاس

تیری نہیں ہے اتنی سماعت کہ سن سکےخاموشیوں کی پوری وضاحت ہے میرے پاس

مت آ قریب دوں گا یہی مشورہ تجھےکچھ بھی نہیں ہے صرف اذیت ہے میرے پاس

تجھ برف کے بدن کو بہاو میں لا سکوںتیری طلب کے جتنی حرارت ہے میرے پاس

میں جانتا ہوں،لاکھ مکرتا پھرے کوئپہچانا جاوں اتنی شباہت ہے میرے پاس

ویرانی!! مجھ کو گھیر! کوئ معزرت نہ کرتیرے لیے تو آج بھی عزت ہے میرے پاس

— دانش نقوی