5 اشعار

بوقت شام مکمل حساب دیتی ہے

Ba-waqt-e-shaam mukammal hisab deti hai

بوقت شام مکمل حساب دیتی ہے

«بوقت شام مکمل حساب دیتی ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

بوقت شام مکمل حساب دیتی ہےمیں بولتا ہوں اداسی جواب دیتی ہے

ہمارا حال نجانے وہاں پہ کیا ہوگامگر یہ عمر یہیں پر عزاب دیتی ہے

یہاں پہ چپ ہی مناسب ہے کیونکہ خاموشیبہت سی ایسی جگہوں پر ثواب دیتی ہے

اسے پتہ ہے میں سنتا نہیں ہوں دیکھتا ہوںوہ تحفہ دے بھی تو مجھ کو کتاب دیتی ہے

میں ڈھلتے حسن کا اس واسطے بھی قائل ہوںزیادہ لطف پرانی شراب دیتی ہے

— دانش نقوی