6 اشعار

کسی کو جھوٹی نمائشوں کا کسی کو شہرت کا مسئلہ ہے

Kisi ko jhooti numaaishon ka kisi ko shohrat ka mas'ala hai

کسی کو جھوٹی نمائشوں کا کسی کو شہرت کا مسئلہ ہے

«کسی کو جھوٹی نمائشوں کا کسی کو شہرت کا مسئلہ ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

کسی کو جھوٹی نمائشوں کا کسی کو شہرت کا مسئلہ ہےہمیں سلیقے سے شعر کہنے کا اور محبت کا مسئلہ ہے

بقایا بے شک نظر میں رکھو نگاہ چہرے پہ مت ٹکاناوہ بات یہ ہے کہ میری آنکھوں کو تھوڑا وحشت کا مسئلہ ہے

اتر رہی ہیں جو آسماں سے بلائیں سیدھے ہمارے سر پرتمہیں دکھا بھی نہیں سکیں گے، یہی تو قامت کا مسئلہ ہے

ابھی تو کچھ دن ہوئے ہیں تم کو ابھی نہ پوچھو کہ کون ہوں میںبتا سکوں گا نہ اتنی جلدی بڑی وضاحت کا مسئلہ ہے

ہماری تکلیف جان پائے گا جس کا سینہ پھٹا ہوا ہےہماری باتیں سمجھ سکے گا جسے اذیت کا مسئلہ ہے

گزر کے بھی جو ٹھہر گئ ہے جسے بھلا کر بھی سوچتا ہوںیہ میرے دن جو رکے ہوئے ہیں اس ایک ساعت کا مسئلہ ہے

— دانش نقوی