6 اشعار

سنی ہے میں نے کسی کی لگی ہوئی آواز

Suni hai main ne kisi ki lagi hui aawaz

سنی ہے میں نے کسی کی لگی ہوئی آواز

«سنی ہے میں نے کسی کی لگی ہوئی آواز» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

سنی ہے میں نے کسی کی لگی ہوئی آوازہوا کے ساتھ فضا میں چلی ہوئی آواز

میں اس کو دیکھتا رہتا تھا خالی آنکھوں سےپھر ایک روز نکالی بھری ہوئی آواز

سکوت کیا ہے تجھے چیخ کر بتاوں گابحال ہوگی کبھی تو رکی ہوئی آواز

تو بول تاکہ سماعت کو کچھ نیا تو لگےہمیشہ میں نے سنی ہے سنی ہوئی آواز

سبب بتاوں کہ ہونٹوں پہ نیل کیسے پڑے؟میں روک لیتا تھا اکثر لگی ہوئی آواز

تمہارا نام پکارا تو سر میں نکلی ہےگزشتہ کتنے دنوں کی پھٹی ہوئی آواز

— دانش نقوی