6 اشعار

بچا لیا ہے چلو کچھ بھرم رکے ہوئے ہیں

Bacha liya hai chalo kuch bharam rakhe hue hain

بچا لیا ہے چلو کچھ بھرم رکے ہوئے ہیں

«بچا لیا ہے چلو کچھ بھرم رکے ہوئے ہیں» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

بچا لیا ہے چلو کچھ بھرم رکے ہوئے ہیںہمارا شکر بجا لا کہ ہم رکے ہوئے ہیں

ہمیں خوشی ہے کسی ضابطے میں آ تو گئےچلے نہیں ہیں مگر کم سے کم رکے ہوئے ہیں

رکیں وہ جن کو خبر ہے یہیں پہ رکنا تھانکال دو جو برائے کرم رکے ہوئے ہیں

تمہیں حیا بھی نہیں آتی اپنے چلنے پر؟طواف بند ہے اہل حرم رکے ہوئے ہیں

ترے علاوہ قدم تک نہیں اٹھائیں گےرکے ہوئے ہیں،خدا کی قسم رکے ہوئے ہیں

وہیں سے آگے ہیں رستے ہمارے چلنے کےزمانے بھر کے جہاں پر قدم رکے ہوئے ہیں

— دانش نقوی