7 اشعار

درون جسم کی چیخ و پکار سے پہلے

Daroon-e-jism ki cheekh-o-pukar se pehle

درون جسم کی چیخ و پکار سے پہلے

«درون جسم کی چیخ و پکار سے پہلے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

درون جسم کی چیخ و پکار سے پہلےصدائیں آتی تھیں قرب و جوار سے پہلے

ہمارے ربط کو ترتیب نے بگاڑا ہےمیں اسکے ساتھ کھڑا تھا قطار سے پہلے

نظر نہ آنا بصارت کا عیب تھوڑی ہےدکھائی دیتا ہے گرد و غبار سے پہلے

کسی نے گنتے ہوئے مجھ سے بے ایمانی کیمیں ڈھیر سارا پڑا تھا شمار سے پہلے

مجھے یہ اپنے قبیلے کا شخص لگتا ہےگرے ہیں بازو زمیں پر سوار سے پہلے

تمہارا دکھ بھی اسی شرط پر سنوں گا میںکروں گا بات کسی غمگسار سے پہلے

میں سر جھکا کے ہر اک بات مان لیتا ہوںکسے خبر تھی تیرے اختیار سے پہلے

— دانش نقوی