5 اشعار

ہچکچاہٹ بھی مصیبت ہی بنی جاتی ہے

Hichkichahat bhi museebat hi bani jaati hai

ہچکچاہٹ بھی مصیبت ہی بنی جاتی ہے

«ہچکچاہٹ بھی مصیبت ہی بنی جاتی ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ہچکچاہٹ بھی مصیبت ہی بنی جاتی ہےبولنے لگتا ہوں آواز چلی جاتی ہے

دیکھ اے پیڑ تو اس وقت کوئ بات نہ کرشام کے وقت پرندوں کی سنی جاتی ہے

آنا چاہو تو محبت کی طرف سے آنامجھ میں ہر سمت یہی ایک گلی جاتی ہے

اپنی تکمیل کروں یا کہ تعلق دیکھوں؟پورا ہوتا ہوں تو برسوں کی کمی جاتی ہے

زندگی اب تو مجھے تیری ضرورت ہی نہیںاب تو کس واسطے آسان ہوئی جاتی ہے

— دانش نقوی