7 اشعار

جہاں کہیں سے گزرنا علی علی کرنا

Jahan kahin se guzarna Ali Ali karna

جہاں کہیں سے گزرنا علی علی کرنا

«جہاں کہیں سے گزرنا علی علی کرنا» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

جہاں کہیں سے گزرنا علی علی کرنابس اپنی موج میں رہنا علی علی کرنا

یہی سکھایا گیا ہے یہی سکھاتا ہوںکسی کو کچھ نہیں کہنا علی علی کرنا

اگر چراغ محبت جلا لیا ہے تو پھرہوا کے سامنے چلنا علی علی کرنا

یہ خود ہوا ہے، ملنگوں میں طے نہیں پایاکہ قریہ قریہ بکھرنا علی علی کرنا

ہمارے سامنے ہوتے ہیں واقعات ایسےکسی کا گرنا، سنبھلنا، علی علی کرنا

فراز دار سے میثم صدائیں دیتے ہیںکبھی کسی سے نہ ڈرنا علی علی کرنا

علیہہ السلام

— دانش نقوی