6 اشعار

خود پسندی سکھا رہا ہوں میں

Khud pasandi sikha raha hoon main

خود پسندی سکھا رہا ہوں میں

«خود پسندی سکھا رہا ہوں میں» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

خود پسندی سکھا رہا ہوں میںآئینے ہی بنا رہا ہوں میں

کیا خبر اس نے کچھ نہ پوچھا ہوجس کو سب کچھ بتا رہا ہوں میں

ایک رستہ ہے جس پہ برسوں سےآ رہا ہوں نہ جا رہا ہوں میں

ایک تم ہی نہیں محبت میںجانے کیا کیا گنوا رہا ہوں میں

آگیا تھا میں درمیاں اپنےخود سے کہہ کر ہٹا رہا ہوں میں

اس کا دانش لحاظ کر لیناتم کو سینے لگا رہا ہوں میں

— دانش نقوی