5 اشعار

نہ ان چراغوں نہ ان قمقموں کو دیکھنا ہے

Na un charaghon na un qumqumon ko dekhna hai

نہ ان چراغوں نہ ان قمقموں کو دیکھنا ہے

«نہ ان چراغوں نہ ان قمقموں کو دیکھنا ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

نہ ان چراغوں نہ ان قمقموں کو دیکھنا ہےبس ایک بار انہی طاقچوں کو دیکھنا ہے

بتائے کون یہ سوکھے ہوئے درختوں کوکہ تم نے صرف گزرتے ہووں کو دیکھنا ہے

سفر سے جیسے خد و خال لے کے پہنچیں گےگھروں نے ہم کو تو ہم نے گھروں کو دیکھنا ہے

تو میرے باندھے ہوئے ہاتھ موڑ دیتا ہےتجھے تو صرف میرے آنسووں کو دیکھنا ہے

یہ شہر ویسے بھی مردہ شمار ہوتا ہےکسی نے کیا تیرے زندہ دلوں کو دیکھنا ہے

— دانش نقوی