6 اشعار

قہقہ ضبط کا معیار بنا رکھا ہے

Qahqaha zabt ka miyaar bana rakha hai

قہقہ ضبط کا معیار بنا رکھا ہے

«قہقہ ضبط کا معیار بنا رکھا ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

قہقہ ضبط کا معیار بنا رکھا ہےمجھ کو لوگوں نے اداکار بنا رکھا ہے

تم جسے زنگ زدہ چھوڑ گئے تھے مجھ میںمیں نے اس لوہے کو تلوار بنا رکھا ہے

جتنی آہستہ چلے مجھ سے گزر جاتی ہےمجھ کو زخموں نے ہوادار بنا رکھا ہے

اک تو بیزار ہوں لفظوں کے کسیلے پن سےاس پہ لہجے کو نمکدار بنا رکھا ہے

مجھ سے ملتے ہیں کئی میری شعاؤں والےتو نے کتنوں کو چمکدار بنا رکھا ہے

فتح کرنے کو مجھے باتوں میں اس نے دانشکیسے کیسوں کو طرفدار بنا رکھا ہے

— دانش نقوی